ملزمہ شازیہ نے گھریلو ملازمہ شبنم کو آواز دے کر کچن میں بلایا اور پیٹرول کی بوتل آگ لگا کر پھینک دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ شازیہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا
لاہور ( کرائم ڈیسک ) لاہور کے علاقے کینٹ گھر کی مالکن نے مبینہ طور ملازمہ کو پٹرول چھڑک آگ لگا دی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ شازیہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نارتھ کینٹ میں گھر کی مالکن نے مبینہ طور پر ملازمہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس میں ملازمہ کا 70 فیصد جسم جھلس گیا ، جس کے بعد اس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے گھریلو ملازمہ کی بہن کی مدعیت میں گھر کی مالکن شازیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزمہ شازیہ نے گھریلو ملازمہ شبنم کو آواز دے کر کچن میں بلایا اور پیٹرول کی بوتل آگ لگا کر پھینک دی۔ ملازمہ آگ سے جھلس کر باہر بھاگی جہاں کرائے دار نے آگ بجھا کر شبنم کی جان بچائی، ملزمان نےواقعہ کو پولیس سے دور رکھنے پر زور دیا اور جان سےمارنےکی دھمکیاں بھی دیں۔
تھانہ نارتھ کینٹ پولیس نے ملزمہ شازیہ کے شوہر نومی کو حراست میں لےلیا اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں جج کے گھر میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر زخمی ہو گئی تھی۔ سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشویشناک حالت میں سرگودھا چھوڑ آئی تھیں۔