اسلام آباد(کرائم ڈیسک) اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چارپیشہ ور بھکا ریو ں سمیت15جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا ، ملزمان کے قبضہ سے شراب،ہیروئن اور غیر قانو نی اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن چار پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 15جر ائم پیشہ عنا صر کو گرفتار کر لیا، تھا نہ آ بپار ہ پولیس نے ملزم دانیال گیلا نی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10لیٹرشراب برآمد کرلی، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پو لیس نے ملزم شاہد بو ٹا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیا، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم زوہیب مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے ملزم شکیل حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 530گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ نو ن پولیس نے غیر قا نونی طور پر گیس سلنڈر بھرنے پر دو ملزمان محمد رضو ان اور شاہد اللہ کو گرفتار کرلیا، تھا نہ کھنہ پولیس نے غیر قانونی طو ر پر پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم بھکر خا ن کو گرفتار کرلیا، تھا نہ سہا لہ پولیس نے ملزم معراج ضیا فت کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ لوہی بھیر پولیس نے ملزم آ زاد خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 540گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے ملزم زاہد بشیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے ملزم عدنا ن ساون کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک بو تل شراب برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ پیشہ و ر بھکاریوں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران چارپیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، آئی سی سی پی اونے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ”پکار”15-یا “آئی سی ٹی “15- ایپ پرفوری اطلاع دیں۔
کسی سے ڈرنے والے نہیں‘ جو بھی ڈی چوک آئے گا اسے گرفتار کریں گے، وزیرداخلہ
پی ٹی آئی احتجاج؛ اراکینِ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور متعدد رہنما گرفتار
پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر چکا، ’ڈو اینڈ ڈائی‘ والے جلسے کا کیا ہوا؟ ڈاکٹر مصدق ملک
بیلاروس کے وفد کی اسلام آباد آمد، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل آئیں گے
پی ٹی آئی احتجاج؛ لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بھی بند کردی گئی
پی ٹی آئی رہنما گرفتاریوں کیلئے خود رابطے کررہے ہیں: عطا تارڑ
مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق وضاحت آگئی
عوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا: امیر مقام
ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات
عمران خان کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی و قانونی چارہ جوئی ہے: احسن اقبال