پنڈی بھٹیاں: (کرائم ڈیسک) اینٹی کرپشن حافظ آباد نے رشوت اور بلیک میلنگ ثابت ہونے پر ایس ایچ او اور دو اے ایس آئی گرفتار کر لیے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ایس ایچ او ونیکے تارڑ رانا مبشر، اے ایس آئی شاہد نواز، اے ایس آئی رائے امتیاز نے محفوظ احمد نامی شہری کو بلیک میل کر کے ایک لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔
اینٹی کرپشن نے ملزموں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔