مجموعی طور پر 55 تندوروں پہ چھاپے مارے گئے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 8 نان بائی کو گرفتار کرلیا گیا ،ان پر جرمانے بھی کردیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی، روٹی کا وزن کم ہونے پر نانبائیوں کی گرفتاریوں کے علاوہ جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 55 تندوروں پہ چھاپے مارے گئے، اس دوران 8 تندور کو سیل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ شہر میں کم وزن روٹی کی کھلے عام فروخت پر عوامی شکایات سامنے آئی تھیں جس کے بعد کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔