پشاور کے مشہور ریسٹورنٹ کے مالک نثار کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا
پشاور (کرائم ڈیسک) خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کا الزام، چرسی تکہ کے مالک ایک پھر مرتبہ پھر گرفتار، پشاور کے مشہور ریسٹورنٹ کے مالک نثار کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مشہور ریسٹورنٹ چرسی تکہ کے مالک کو ایک مرتبہ پھر حوالات کی سیر کرنا پڑ گئی۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق چرسی تکہ کے مالک نثار پر ایک مرتبہ پھر خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پشاور پولیس کے مطابق چرسی تکہ کے مالک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ویڈیو جیسے ہی پولیس کے علم میں آئی تو فوری ایکشن لیتے ہوئے چرسی تکہ کے مالک نثار خان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پشاور پولیس کے مطابق پہلے بھی گرفتاری اور مقدمہ اندارج ہونے کے باوجود نثار خان نے ایک مرتبہ پھر غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی جس پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
سیاحوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیوز اور عوامی شکایات کا سخت نوٹس
پشاور ۔ تھانہ شاہ قبول پولیس کی فوری کاروائی مشہور چرسی تکہ کے مالک نثار خان گرفتار
پشاور ۔ ویڈیوز میں ملکی سمیت غیر ملکی سیاحوں کیساتھ بھی غیر اخلاقی حرکات کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے pic.twitter.com/jZqXEevFGQ
— قام پرست پښتون (@Amjadafridi1) September 21, 2023
واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں بھی پشاور پولیس نے نمک منڈی فوڈ اسٹریٹ میں روایتی چرسی تکہ کے ایک مشور ریسٹورنٹ کے مالک کو گرفتار کیا تھا۔ نثار خان کے خلاف مقدمہ تھانہ شاہ قبول میں پی پی سی دفعہ 294 کے تحت درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق نثار خان کے ریسٹورنٹ پر ملکی اور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں روایتی کھانے کے لیے آتے ہیں اور اکثر غیر ملکی سیاحوں خصوصاَ خواتین کے ساتھ بات چیت اور مذاق بھی کرتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی ویڈیوز بھی بنا لیتے ہیں۔
پولیس کے مطابق نثار خان ٹک ٹاک پر بھی سرگرم ہیں اور انہی ویڈیو کے ساتھ میوزک لگا کر ٹک ٹاک پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ نثار خان کی حرکات کی وجہ سے بدنامی بھی ہو رہی تھی۔ ایف آئی ار کے مطابق نثار خان کے خلاف عوامی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نثار خان اپنے ریسٹونٹ میں غیرملکی سیاحوں کے ساتھ کھلے عام نازیبا حرکات کرتے ہیں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہیں جس میں نثار خان کو سیاحوں کے ساتھ کھلے عام نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی نثار خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔