ٹک ٹاک پر ملزم سے دوستی ہوئی،ملزم نے مجھے بلا کر ساتھیوں کے ساتھ زیادتی کی۔متاثرہ خاتون کا موقف
راولپنڈی (کرائم ڈیسک) ٹک ٹاکر کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر دوستی کر کے خاتون سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد دو ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنائا۔زیادتی کے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
درج مقدمے میں خاتون کی جانب سے کہا گیا کہ ٹک ٹاک پر ملزم سے دوستی ہوئی۔ملزم نے مجھے بلا کر ساتھیوں کے ساتھ زیادتی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے۔دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس پی راول فیصل سلیم نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین سے زیادتی ناقابل برداشت ہے۔