سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: (کرائم ڈیسک) جعلی ڈگری پر سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی اے کے مطابق ملزم شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر سی ای او کی تعیناتی حاصل کی، ملازمت کے حصول کے لئے ملزم کی جانب سے پیش کردہ پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سال 2018ء اور 2019ء کے دوران بطور سی ای او ڈریپ تعینات رہا، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔