جہانیاں: (کرائم ڈیسک) ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسز کی مبینہ غفلت سے نومولود بچہ ماں کے پیٹ میں جاں بحق ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال نے لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دے دیا، اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
ایمرجنسی وارڈ کے باہر ورثاء نے لیڈی ڈاکٹر اور ہیڈ نرس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کئی روز سے چکر لگا رہے تھے، ڈاکٹر بات سننے کو تیار نہیں، لیڈی ڈاکٹر اور نرسز موبائل فون استعمال کرنے میں مصروف رہتی ہیں۔
سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ واقعہ کی انکوائری کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔