گوجرانوالہ: (کرائم ڈیسک) تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے چور سنار کی دکان سے 2 کروڑسے زائد مالیت کا سونا چوری کر کے فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کو دکان کا شٹر کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکو 2800 گرام سونے کے ساتھ ساتھ تاجر کے 20 لاکھ روپے بھی لے گئے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ صرافہ بازار کی ناقص سکیورٹی کی وجہ سے وارداتیں معمول بن چکی ہیں، پولیس تاجروں کو سکیورٹی دینے میں ناکام ہو چکی ہے، شہر بھر میں تاجر لٹ رہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
گوجرانوالہ پولیس نے کہا ہے کہ سونا چوری کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔