ون ڈش کی خلاف ورزی، 5 شادی ہالز مالکان پر بھاری جرمانہ

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

سرگودھا میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر 5 شادی ہالز مالکان پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر کے مطابق شاہپور میں 6، سرگودھا میں 16 اور چھوٹا ساہیوال میں 5 شادی ہالز کا معائنہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سلانوالی میں 5، کوٹ مومن 4، بھلوال 11 اور بھیرہ میں 6 شادی ہالز کا جائزہ لیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کوٹ مومن، بھلوال اور بھیرہ میں ایک ایک شادی ہال کو جرمانہ کیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرگودھا میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر 2 شادی ہالز پر جرمانے کیے گئے۔