حیدرآباد میں گھر میں کام کرنے والے 12 سال کے بچےکی پُراسرار ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بچہ تین سال سے برکت نامی شخص کے گھر پر ملازم تھا۔
اچانک برکت نے والدین کو فون پر اطلاع دی کہ بچے نے خودکشی کرلی ہے۔
ورثاء کی درخواست پر قانونی کارروائی کے لیے پولیس نے برکت کے گھر چھاپہ مارا تو وہاں تالا پڑا تھا۔
پولیس کے مطابق قانونی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔