پنجاب کے شہر جھنگ میں 6 افراد نے سابق چیئرمین یونین کونسل مہر افضل بھروانہ کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان نے ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بنگلہ مراد والا کے رہائشی سابق چیئرمین یونین کونسل مہر افضل بھروانہ کو دو موٹرسائیکلوں پر سوار 6 افراد نے گاڑی سے نکال کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے بھی پھاڑ دیے۔
پولیس نے تھانہ کوتوالی میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف ڈکیتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان 1 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور کارڈز بھی اپنے ساتھ لے گئے۔