راولپنڈی،مورگاہ پولیس کی اہم کارروائی، چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) مورگاہ پولیس کی اہم کارروائی میں چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا ،مسروقہ رقم 03 لاکھ 16ہزار500 روپے،موبائل فون، قیمتی آرٹیفیشل جیولری، گھڑیاں اور آلات نقب زنی بھی برآمد کر لئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ شہزاد کو گرفتارکرلیا،مسروقہ رقم 03 لاکھ 16ہزار500 روپے،موبائل فون، قیمتی آرٹیفیشل جیولری، گھڑیاں اور آلات نقب زنی برآمد ہوئے ، ملزم شہزاد لاہور میں چوری اور نقب زنی کی اڑھائی درجن سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے، دوران تفتیش ملزم نے راولپنڈی میں بھی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزم کے دیگر ساتھیوں/ سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہناتھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔