پشاور: (کرائم ڈیسک) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
حکام کے مطابق ملزم نے متعدد سرکاری افسران سے انکوائری کےنام پرکئی تولے سونا ہتھیایا، شکایت کنندہ کی نشاندہی پر ملزم کو نیب آفس کے باہرسے گرفتار کیا گیا۔
حکام کاکہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے متعدد جعلی شناختی کارڈز، ایف آئی اے جعلی کارڈ ،2 موبائل فون، اسلحہ لائسنس بھی برآمد کرلیاگیا ہے ۔