ٹانک: (کرائم ڈیسک) نامعلوم افراد نے بھرے بازار میں فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کانسٹیبل شریف الدین ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے کہ گرڈ سٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
مقتول کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔