اسلام آباد: (کرائم ڈیسک) ایف آئی اے انٹرپول نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گجرات میں قتل کر کے ترکیہ فرار ہونے والا ملزم واپس پہنچنے پر گرفتار کر لیا۔
ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم پنجاب پولیس کو قتل سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم مستنصر اقبال قتل کی دفعات کے تحت گجرات پولیس کو مطلوب تھا، ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو گجرات پولیس کے حوالے کر دیا۔