راولپنڈی (نیوز ڈیسک) رتہ امرال پولیس نے ریلوے کالونی و گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔
سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 57 گھروں، 13وہیکلز اور 48 افراد کے کوائف چیک کیے گئے، ایس پی راول کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔