اسلام آباد (کرائم ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں 90 کلو مضر صحت گوشت اور 1200 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں بنی چوک کے قریب گاڑی سے مضر صحت گوشت برآمد کر کے سپلائر کیخلاف مقدمہ درج کر دیا ،ایک اور کارروائی میں چکوال موٹر وے انٹرچینچ پر 2 گاڑیوں سے 1200 لٹر ملاوٹی دودھ برآمد ہونے پر جرمانہ عائد کر دیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاوٹی دودھ کو موقع پر ہی تلف بھی کردیا گیا۔