راولپنڈی(کرائم ڈیسک) بنی پولیس کی اہم کارروائی کے باعث سٹریٹ کرائم و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث شبیرا گینگ گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث شبیرا گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شبیر اللہ اور ساتھی سہیل خان شامل ہے، ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے 05 موبائل، چھینی گئی رقم 40 ہزار روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں ایک درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا جن سے مزید انکشافات اور برآمدگی متوقع ہے، گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا جا رہا ہے،متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس ایس پی آپریشن فیصل سلیم نے ایس ایچ او بنی اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔