کوٹلی ستیاں پولیس کی کاروائی فری میڈیکل کیمپ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے دو جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) کوٹلی ستیاں پولیس کی کاروائی فری میڈیکل کیمپ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے دو جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان خود کو سرکاری ڈاکٹر ظاہر کرتے تھے اور فری میڈیکل کیمپ کے نام پر شہریوں سے رقم بٹور رہے تھے ،گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر اور اسلم کے نام سے ہوئی،ملزمان سے مختلف قسم کی ادویات، جعلی پرچیاں اور پمفلٹ برآمدکر کہ تھانہ کوٹلی ستیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔