گرجا روڈ پرغیر قانونی کمرشل عمارتوں کا انکشاف ،راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عمارتوں کو سربمہر کرنا شروع کردیا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) گرجا روڈ پر غیر قانونی کمرشل عمارتوں کا انکشاف ہوا ہے ،راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عمارتوں کو سربمہر کرنا شروع کردیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آپریشن آرڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ونگ کی جانب سے کیا گیا ،دوران آپریشن پچاس سے زائد عمارتوں کو سربمہر کردیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان باجوہ کے مطابق آپریشن ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے ایف انور جپہ کی ہدایت کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اے ڈی آر ڈی اے کے مطابق مزکورہ املاک کے مالکان نے عمارتوں کی کمرشلائزیشن فیس جمع نہیں کرائی۔