ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی، کرپشن میں ملوث 2 کسٹم اہلکارگرفتار

پشاور : (کرائم ڈیسک) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کرپشن اور دھوکہ دہی میں ملوث 2 کسٹم اہلکار گرفتار کرلیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر موبائل فون اورالیکٹرانک گیجٹس سمگل کرنے میں ملوث تھے ۔

حکام کاکہنا ہے کہ ملزم محمد علی سپرٹنڈنٹ جبکہ ملزم سنیل کمارسپاہی پاکستان کسٹم میں تعینات تھا ، سمگلنگ سے قومی خزانے کو 88 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔

حکام کے مطابق ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔