راولپنڈی (کرائم ڈیسک) وارث خان پولیس نے بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق وارث خان پولیس کو متاثرہ بچی کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم محمد اعظم نے اس کی 9 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، بچوں اور خواتین پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے ، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔