تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چھٹہ بختاور میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا

اسلام آباد(کرائم ڈیسک) تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چھٹہ بختاور میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ کا کہنا تھاکہ میرا بھائی دانیال صابر ولد چوہدری محمد صابر حال مقیم گلشن الہدی ہاؤس نمبر 4 گلی نمبر 1 رہائش پذیر ہے۔

دانیال گھر سے اپنی روزانہ واک کی روٹین کے مطابق واک پر جاتا تھا۔مورخہ 2.11.023 بوقت 6:00 بحیرات واک کے لیے گھر سے نکل گیا۔رات 10:30 بحیرات اسلام آباد پولیس تھانہ شہزاد ٹاؤن 3 پولیس والے نے گھر کی گھنٹی بجائی دانیال کا حقیقی بھائی اور والدہ محترمہ اور عثمان صابر دونوں گھر کے گیٹ پر باہر نکلے پولیس نے دریافت کیا چوہدری صابر صاحب کہا ہے جناب ہم دشمن دار ہے۔
اور ہم نے اپنا گاؤں اس بناء پر چھوڑ کر گلشن الہدی آکر رہائش پذیر ہوں۔پولیس والوں نے عثمان صابر کو بلایا کہ دانیال کو کسی نے گولی ماری ہے اور وہ پمز ہسپتال ایمرجنسی میں ہے۔جس پر عثمان صابر ہسپتال پہنچ آیا۔گزارش ہے کہ کیمرہ کی مدد سے اور موبائل ڈیٹا سے ہمارے دشمن کو ٹریس کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جا?۔میرا بھائی اسلحہ آتشیں کے فائر سینے میں لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔ قانونی کارروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 844/23 بجرم 302 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔