کوئٹہ : سیٹلائٹ ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات ناکام، ایک ڈاکوہلاک

کوئٹہ: (کرائم ڈیسک) سیٹلائٹ ٹاؤن قلات روڈ پر واقع مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق واردات کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی تو ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجےمیں ایک ڈاکومارا گیا ۔ فائرنگ سے 2ڈاکواور مارکیٹ کاسکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا ، پولیس نے زخمیوں اور ڈاکو کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی ۔