نیٹی جیٹی پل پر ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان 14 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے 3 ملازمین بینک سے رقم لے کر جارہے تھے تاہم ڈاکو چھین کر لے گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے خلاف درخواست ڈاکس تھانے میں جمع کروادی گئی ہے۔
درخواستگزار کا کہنا ہے کہ ہم موٹر سائیکلوں پر 3 افراد تھے، کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ بھی ساتھ تھا۔ موٹر سائیکل سوار دو افراد نے اسلحہ کے زور پر روکا اور 14 لاکھ روپے چھین لیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزمان ہمارے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔