بچے سے مبینہ طور پر بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

بچے سے مبینہ طور پر بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی میں گلشن معمار پولیس نے معصوم بچے سے مبینہ طور پر بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ گلشن معمار میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد نے دو روز قبل واقعے کی اطلاع تھانہ گلشن معمار پولیس کو دی تھی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کی، گلشن معمار پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے بچے سے بدفعلی میں ملوث مبینہ ملزم غلام مرتضٰی بخش کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔