گجرات : عدالت میں فائرنگ ، پیشی پر آیا شخص قتل

گجرات :(کرائم ڈیسک) سیشن کورٹ کے مین گیٹ کے سامنے پیشی پر آئے ہوئے شخص کو فائرنگ کرکےقتل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دیرینہ دشمنی پر پیش آیا ہے ، مقتول کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ہے جو جلالپورجٹاں کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول فیاض کے بیٹے نے چھ ماہ قبل ملزم زوہیب بٹ کے قریبی رشتہ دار کو قتل کر دیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔