گوجرانوالہ: (کورٹ نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کے خلاف پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمہ میں تینوں ملزموں کو بری کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے دور حکومت میں درج مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا، فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل الاسلام نے سنایا، فیصلے کے مطابق سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر، سابق ایم پی اے عمران خالد بٹ سمیت تینوں ملزمان بری ہو گئے۔
مقدمہ اکتوبر 2020ء میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ سے بری ہونیوالوں میں ن لیگ کے سٹی صدر سلمان خالد بٹ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایف آئی آر میں الزام تھا کہ پی ڈی ایم جلسہ کے روز ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔