راولپنڈی ،حلقہ سہال کے سابقہ پٹواری عبدلرزاق کی کرپشن منظرعام پر

پٹوار حلقہ سہال میں تعیناتی کے دوران زمینوں میں بڑے پیمانے پر خرد برد کا الزام ، دوران تعیناتی جھنگی سیداں میں کرپشن سے کئی جائیدادیں بنائیں،ذرائع

ریٹائیرمنٹ سے پہلے شیخوپورہ میں ناجائز دولت سے زرعی زمینیں خریدیں ، حالات انوسٹی گیشن ٹیم زمینوں میں خرد برد کے ثبوت منظر عام پر لانے کے لئے مصروف عمل

مقامی لوگوں سے رابطہ کر کے کرپشن اور خرد بر د کے ثبوت یکجا کئے جا رہے ہیں ، کرپشن کے ثبوت اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ اور نیب کو ارسال کئے جائیں گے،انچارج حالات انوسٹی گیشن ٹیم

راولپنڈی،(حالات انوسٹی گیشن سیل)تفصیلات کے مطابق حالات انویسٹی گیشن سیل نے پٹواریوں کی کرپشن کے بارے ایک خبر شائع کی تھی اس خبر کی اشاعت پر مقامی لوگوں نے حالات انویسٹی گیشن ٹیم سے رابطہ کیااور اپنی زمینوں میں خرد برد کے ثبوت حالات انوسٹی گیشن ٹیم کو ارسال کئے جن کو بنیاد بنا کر تحقیقات شروع کر دیں گئیں ہیں، ذرائع کے مطابق عبدالرزاق پٹواری (سابقہ) جواب ریٹائیرمنٹ کے مزے لے رہا ہے پٹوار حلقہ سہال میں تعیناتی کے دوران مقامی لوگوں کی ملکیتی اور شاملاتی زمینوں پر سب رجسٹرار کی ملی بھگت سے اتنی خرد برد کی جوکرپشن میں اپنی مثال آپ ہے، کرپشن کی کالی دولت سے اس کرپٹ پٹواری نے جھنگی سیداں اور اسلام آباد اور کئی دیگر شہروں میں جائیدادیں خرید کیں اس کے علاوہ اپنے آبائی شہر شیخو پورہ میں کرپشن کا پیسہ زرعی زمینیں خریدنے پر لگا دیا ۔

حالات انوسٹی گیشن ٹیم جلد ہی اس کرپٹ پٹواری کے تمام ثبوت یکجا کر کے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ اور نیب کے حوالے کرے گی تاکہ لوٹی گئی دولت سرکاری خزانے میں جمع ہو سکے۔مزید براں انکشاف ہوا ہے کہ موضع سہال کے زمینداروں کی شاملاتی اورملکیتی رقبہ میں اتنی خرد برد کی گئی ہے کہ مقامی لوگ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جن کی کہیں شنوائی نہیں ہو رہی حالات انوسٹی گیشن ٹیم کاکام تیزی سے جاری ہے اور حیرت انگیز انکشافات متوقع ہیں جس سے مقامی لوگوں کو با خبر رکھا جائے گا۔