سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز ،ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوسمیت دیگر افسران کی شرکت
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آر پی او سید خرم علی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹر ز میں کرائم میٹنگ انعقادکیاگیاجس میںسی پی اوسید خالدہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم،ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوسمیت دیگر افسران نے شرکت کی،میٹنگ میں آر پی اوسید خرم علی نے کہاکہ سنگین مقدمات میں راولپنڈی پولیس کی کارکردگی مثالی رہی،ڈکیتی معہ قتل کی25میں سے 23کیسز حل کرنے پر ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز شاباش کے مستحق ہیں،بڑی گاڑیوں کی سینچنگ میں ملوث گینگز گرفتارہونے سے جڑواں شہریوں میں سینچنگ کم ہوئی،خواتین اوربچوں کے خلاف جرائم کو کم سے کم وقت میں حل کیا گیا، وارث خان خاتون سے رابری کے مقدمہ میں پولیس کی کارکردگی مثالی رہی، بڑے منشیات فروشوں کو عدالتوں سے سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں،تھانوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے وسائل فراہم کیے جارہے ہیں، تھانوں کی عمارت اورسہولیات کو بہتر بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹر ز میں کرائم میٹنگ کی،سی پی اوسید خالدہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم،ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوسمیت دیگر افسران نے شرکت کی ،آر پی اوسید خرم علی نے کہاکہ سنگین مقدمات میں راولپنڈی پولیس کی کارکردگی مثالی رہی،ڈکیتی معہ قتل کی25میں سے 23کیسز حل کرنے پر ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز شاباش کے مستحق ہیں،اغواء برائے تاوان کے 03کیسزفوری حل ہوئے،خواتین اوربچوں کے خلاف جرائم کو کم سے کم وقت میں حل کیا گیا، وارث خان خاتون سے رابری کے مقدمہ میں پولیس کی کارکردگی مثالی رہی،بڑی گاڑیوں کی سینچنگ میں ملوث گینگز گرفتارہونے سے جڑواں شہریوں میں سینچنگ کم ہوئی، چوری /موٹرسائیکل چوری اورسینچنگ پر کارکردگی کو بہتر بنایا جائے،سڑیٹ کرائم کی وارداتوں پر موثر کریک ڈاؤن کیا جائے، آر پی اوسید خرم علی نے مزید کہاکہ شہر میں منشیات کے خلاف بھرپور کارکردگی پر شہریوں کا فیڈ بیک بہت اچھا ہے،بڑے منشیات فروشوں کو عدالتوں سے سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں،15کالز پر فوری رسپانڈکرنا اہم ہے، ہوائی فائرنگ کے خلاف موثر کاروائیاں کی جائیں، تھانوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے وسائل فراہم کیے جارہے ہیں، تھانوں کی عمارت اورسہولیات کو بہتر بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں،ویسٹریج تھانے کی زیر تعمیر عمارت کو جلداز جلد مکمل کرنے کے لیے کوشش کی جارہی ہے، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو پولیسنگ سہولیات، میرٹ اورشفافیت کیساتھ انصاف کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائیں جائیں۔