صدر واہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) صدر واہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ترجمان پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان ہاشم اور دائم کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تلخ کلامی پر شہری جانب خان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔