ایس پی انڈسٹریل ایریا خان زیب خان کی ہدایت پر تھانہ شمس کے ایس ایچ اوسلیم رضا بمعہ ٹیم نے علاقہ کے خطرناک سرگرم قبضہ مافیا گروپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس نے علاقہ کے دیگر قبضہ مافیا کے سرغنہ شیر اعظم خان گلگتی،اور سیٹھ رمضان نامی قبضہ گرہ کےخلاف بھی گھیراہ تنگ کر دیا۔
رہائشی مظفر مرزا کو انصاف ملنے اور پولیس کی بروقت کاروائی پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پولیس کے حق میں نعرے بازی کی۔
شہری کی ون فائیو پر کی جانے والی کال پر تھانہ شمس کی پولیس کا فوری ایکشن قبضہ گروپ کے سرغنہ محمد نواز ولد خضر حیات گوندل صغیر یاسر اور 6دیگر ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا۔
اسلام آباد (کرائم ڈیسک) وفاقی پولیس کی شہر کے نامی گرامی قبضہ گروپوں کے خلاف میسر کاروائیاں جاری ہیں ایس پی انڈسٹریل ایریاذیب خان کی ہدایت پر تھانہ شمس کے ایس ایچ اوسلیم رضا بمعہ ٹیم نے دبنگ کاروائی کرتے ہوئے علاقہ کے خطرناک سرگرم قبضہ مافیا گروپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سیکٹر G-12کے رہائشی مظفر مرزا کی ذمین پر علاقہ کے چند غنڈہ گرد افراد نے قبضہ کرنے کی کوشش کی شہری کی ون فائیو پر کال پر تھانہ شمس کانولی کی پولیس نے بروقت کاروائی عمل میں لائی فورا جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظلوم شہری کی ذمین پر قبضہ ہونے سے بچا لیا پلاٹ کے مالک مظفر مرزا کا کہنا تھاکہ میں پراپرٹی کا کام کرتا ہوں موضع نوتھیہ H-13میں کھیوٹ نمبر 266خسرات نمبر 266,267,265,262,260میں زمین خرید کر گلزار مدینہ فیز 4کے نام سے پلاٹنگ کی جس میں سے کچھ پلاٹ سیل کر دیے ہیں گلی نمبر 4پلاٹ نمبر 103جو کہ نقشہ کے مطابق گلی کا آخری پلاٹ رقبہ تعداد 12-2 مرلہ موجود ہے مجھے کال موصو ل ہوئی کہ کچھ لوگ میری ذمین قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں میں فورا اپنے پلاٹ کی جانب بھاگا مجھے دیکھ کر قبضہ مافیا کے افراد پیچھے ہٹ گئے میں نے اسی دوران ون فائیو کال پر کال کردی اور کچھ ہی دیر میں متعلقہ تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر فورا پہنچ گئی وہاں موجود لوگوں سے پوچھ کچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ پلاٹ پر قبضہ گروپ کی جانب سے قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے قبضہ کرنے والوں میں محمد صغیر ولد محمد صفدر شامل تھا پولیس نے موقع پر موجود لوگوں سے ثبوت کے طور پر ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کر لیابیان میں ملزم کے چچا نے پولیس کو بتایا کہ یہ پلاٹنگ مظفر مرزا کی ہے اور وہی اس پلاٹ کا مالک اور قابض بھی ہے کچھ روز قبل اسی پلاٹ کی بابت پراپرٹی ڈیلر کے زریعے ملزم کے بھائی یاسر مجھ سے رابطہ کیااور سائل کا ملکیتی پلاٹ 12-2مرلہ خرید نا چاہا ڈیلروں کی موجودگی میں بوجہ قیمت سودا نہ ہو پایا مزید دو دن بعد ڈیلر میرے پاس آئے اور بتایا کہ محمد نواز گوندل یاسر سے ملکر کہتاہیکہ پلاٹ میرا ہے جبکہ محمد نواز گوندل کا اس جگہ سے کوئی تعلق واسطہ ہے اس سے قبل بھی محمد نواز گوندل ولد خضر حیات نے مجھے بغیر کسی FIRکے مجھے تھانہ گولڑہ میں گرفتار کروایا اور ایک تحریر لکھوائی اور میری تحریر کردہ قیمتی زمین 4 کنال موضع جودھ لکھوائی اور قبضہ کرنے مختلف لوگوں سیل کر دی ثابت ہوتا ہے کہ اس قبضہ مافیا کا سرغنہ محمد نواز گوند ل ولد خضر حیات گوندل ہے صغیر، یاسر ولد محمد صغیر اور پانچ سے چھ نامعلوم افراد کے ساتھ ملکر پرانے طریقے واردات کے خلاف میرے ملکیتی پلاٹ پر قبضہ کرکے ہڑپ کرنا چاہتا ہے شہری مرزا مظفر کے پلاٹ کا ملکیتی پلاٹ کا نقشہ، ملکیتی ایگریمنٹ اور ملکیتی فرد میرے پاس موجود ہے شہری نے درخواست میں اپیل کرتے ہوئے کہا ہیکہ ان قبضہ مافیا گروہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور میری طرح علاقہ کے دیگر لوگوں کو ان غنڈہ گرد قبضہ مافیا سے بھی نجاد دلائی جائے تا کہ یہاں بسنے والے اور لوگ بھی ان کی شر سے محفوظ رہ سکیں علاقہ مکینوں نے آئی جی اسلام آباد کا بھی شکریہ ادا کیا اور پولیس کی اس بروقت کاوائی کو بھی سراہا کہا کہ اگر محکمہ پولیس کے افسران و اہلکار اسی طرح شہریوں کی خدمت میں پیش پیش رہے تو مجال نہیں کوئی جرائم پیشہ افراد اس طرح مظلوم شہریوں کی جائیدادوں کو ہتھیانے کو کوشش کرسکیں۔