دینہ : ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 6 رکنی بین الصوبائی گینگ گرفتار

جہلم : (کرائم ڈیسک) پولیس تھانہ دینہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننےکی متعدد وارداتوں میں ملوث06 رکنی بین الصوبائی گینگ گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عتیق، وسیم، امتیاز، حبیب اظہر علی اور قمر کے ناموں سے ہوئی ہے ، ملزمان سے شہریوں کے چوری شدہ 02 موٹر سائیکلز، مسروقہ طلائی زیورات مالیتی 03 لاکھ روپے اور مسروقہ نقد رقم 15 لاکھ روپے سے زائد برآمد کر لی گئی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل سنیچنگ اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پولیس کے مطابق بین الصوبائی گینگ دیگر شہروں میں بھی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ملزمان نے مزید چوریوں، ڈکیتیوں کا بھی انکشاف کیا ہے ، گرفتار ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔