فیصل آباد: (کرائم ڈیسک) ڈجکوٹ کے نواحی علاقے میں سفاک ملزم نے 7 سالہ بچی کو اغوا اور مبینہ زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق کمسن مہک فاطمہ گزشتہ شام گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی، تلاش کے دوران آج صبح فصلوں سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔
تھانہ ڈجکوٹ میں مقتولہ کے والد عمران کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ بھی درج ہے، مقتولہ مہک کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے سمندری روڈ کو بلاک کر دیا، مظاہرین کی جانب سے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔