صادق آباد میں اندھڑ گینگ کا پولیس کیمپ اور موبائل گاڑی پر حملہ، 4 اہلکار زخمی

صادق آباد: (کرائم ڈیسک) اندھڑ گینگ نے پولیس کیمپ اور موبائل گاڑی پر حملہ کر دیا، گولیاں لگنے سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں کلیم اللہ، سیف اللہ، دانیال، شہباز شامل ہیں، اندھڑ گینگ کی جانب سے راکٹ لانچروں کا بھی استعمال کیا گیا۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے باعث گڈو کشمور روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔