راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتارہوگیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں عبدالرزاق،محمد بابراور ذوالقرنین شامل ہیں۔ملزمان سے چوری شدہ 07موٹرسائیکل برآمدہوئیں ،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔