پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

کراچی: (کرائم ڈیسک) پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے فرانس جا رہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے روانگی سے قبل ہی اس کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے نے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا، ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔