عارف والا،دو افراد گدھا ذبح کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

کھیتوں میں چھپ کر گدھا ذبح کیا جا رہا تھا، پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی
ملزمان 3 ماہ سے گدھوں کوذبح کر کے گوشت لاہور کے بڑے بڑے ریسٹورنٹس کو سپلائی کر تے تھے

عارف والا (حالات سوشل میڈیا ڈسک) کھیتوں میں چھپ کر دو افراد گدھا ذبح کرتے ہوئے گدھے سمیت پکڑے گئے پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کرملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان کے بیان کے مطابق وہ 3 ماہ سے گدھوں کو ذبح کر کے ان کا گوشت لاہور کے مختلف علاقوں کے بڑے بڑے ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہے ہیں۔