چنیوٹ : (کرائم ویب ڈیسک ) پنجاب کے شہر جھنگ میں سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
پولیس کے مطابق موڑ منڈی کےقریب موٹر سائیکل سوار 4 افراد سابق وزیر تیمور حیات کی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، اس دوران سابق وزیرمحفوظ رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رائے تیمور حیات بھٹی پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ مپولیس کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔