اسلام آباد (کرائم ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنیو الے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل نے آن لائن جنسی ہراسگی اور مالی فراڈ میں ملوث 4 ملزمان محمد جمشید، محسن رضا، محمد حفیظ اور سوہان شاہ کو گرفتار کرلیا۔
ملزم محمد حفیظ اور سوہان شاہ نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر وائرل کیں، ملزمان متاثرہ خاتون کو بلیک میل بھی کرتے رہے اور اس سے لاکھوں روپے ہتھیائے۔ملزم محمد جمشید اور محسن رضا نے خود کو شکایت کنندہ کا دوست ظاہر کرتے ہوئے لاکھوں روپے بٹورے، ملزمان نے مجموعی طور پر متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرکے 17 لاکھ روپے حاصل کیے۔ملزمان نے خاتون کو قابل اعتراض مواد کے علاوہ من گھڑت کہانیوں کا احوال بتاتے ہوئے مذکورہ رقم ہتھیائی ۔ ملزمان کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری