اوچ شریف: (کرائم ڈیسک) اوچ شریف ۔ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون سکول ٹیچر کو قتل کردیا۔ افسوسناک واقعہ شہر کے گنجان آباد علاقے جہانیاں روڈ پر پیش آیا، مقتولہ کی شناخت 52 سالہ صغریٰ بی بی کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا، مقتولہ بیوہ اور گورنمنٹ سکول ٹیچر تھی، مقتولہ کے بیٹے کی 15 دن بعد شادی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔