قصور: (کرائم ڈیسک) پنجاب کے ضلع قصور میں زمین کے تنازع پر فریقین کی دوطرفہ فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی۔
گزشتہ دنوں تھانہ منڈی عثمان والا کے سرحدی علاقہ میں زمین کے تنازع پر زخمی ہونیوالا پولیس انسپکٹر بھی دم توڑ گیا ، انسپکٹر طارق بشیر چیمہ اور پولیس گارڈز کی فائرنگ سے مخالفین کے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کو پیٹ میں گولیاں لگی تھیں اور وہ جنرل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ انسپکٹر طارق بشیر چیمہ لاہور کے تھانہ نصیر آباد میں انچارج انویسٹی گیشن تعینات تھا، قصور کے متعدد تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہا۔