اے این ایف انٹیلی جنس کی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ناکہ بندی ، سمگل کی جانیوالی غیر ملکی شراب برآمد

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پرموٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ناکہ بندی کے دوران پشاور سے اسلام آباد سمگل کی جانیوالی غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کارروائی میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہاش پذیر گروہ کے سرغنہ سمیت مقامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے، غیر قانونی طور پر رہاش پذیر گروہ کے سرغنہ کا تعلق افغانستان سے ہے جو شراب کے علاوہ منشیات بھی پنجاب سمگل کرتا رہا ہے۔

اے این ایف نے غیر ملکی سمیت پشاور کے رہائشی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ،ملزمان کی گاڑی سے مختلف برانڈز پر مشتمل غیر ملکی شراب کی 240 بوتلیں برآمد ہوئیں۔دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے منشیات سمگلنگ میں ملوث گروہ سے تعلق اور ماضی میں بھی پشاور سے پنجاب منشیات سمگلنگ کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کی برآمدہ شراب کی بوتلیں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔