وہاڑی : (کرائم ڈیسک) تھانہ دانیوال کی حدود 9-11 ڈبلیوبی میں تیزاب گردی کاواقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے سکول ٹیچرغلام صابرہ پر تیزاب پھنک دیا ۔
پولیس کے مطابق خاتون تیزاب سے شدید جھلس گئی اور اس کا 50 فیصد چہرہ متاثر ہوا ، جبکہ متاثرہ خاتون کے پاس سے گزرنے والے دو معصوم بچے بھی تیزاب کی زد میں آ گئے۔
پولیس کے مطابق رہائشی مٹھو نامی ملزم سکول ٹیچر سے شادی کا خواہشمند تھا ، متاثرہ خاتون کے شادی سے انکار کرنے پر ملزم نے تیزاب پھینکا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم متاثر ٹیچر کی ہمشیرہ کا دیور ہے ،واقعے کے بعد واقعے کے بعد شہریوں نے ملزم کو تشدد کر کے زخمی کر دیا۔
خاتون اور دونوں بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس تھانہ دانیوال نے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی کاآغاز کردیا ۔