اسلام آباد، تعلیمی اداروں میں منشیاب فروشی کرنے والے دومنشیات فروش گرفتار

اسلام آباد(کرائم ڈیسک) وفاقی پولیس نے تعلیمی اداروں اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس ٹیم نے متعدد مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 1522 گرام ہیروئن اور نقدی برآمد کرلی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں منشیات کے خاتمے کیلئے اسلام آباد پولیس کا وسیع پیمانے پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلے میں تمام زونل ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کیخلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز اور موثر بنانے کے ساتھ انکے سدباب کو یقینی بنایا جائے۔

اس سلسلے میں تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس ٹیم نے متعدد مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1042گرام ہیروئن برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کی شناخت عدنان مسیح اور سہیل الرحمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصرخاںنے کہاکہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اورشہر سے منشیات کے خاتمے کیلئے خصوصی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔کسی بھی عناصر کو نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔