پاکپتن : سڑکوں پر ناکہ لگا کر وارداتیں کرنیوالے 11 ڈکیت گینگز گرفتار

پاکپتن : (کرائم ڈیسک) پنجاب کے شہرپاکپتن میں سڑکوں پر ناکہ لگا کر وارداتیں کرنے والے 11 ڈکیت گینگز گرفتارکرلیے گئے۔ ڈی پی او پاکپتن کیپٹن (ریٹائرڈ) طارق ولایت کے مطابق گرفتار ملزمان سے 3 کروڑ پچاس لاکھ مالیتی مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا ہے ، ملزمان سنگین وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے۔

ڈی پی او پاکپتن نے مزید بتایا کہ پولیس نے 182 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 117 کلو چرس،1798 لیٹر شراب اور 6 عدد چالو بھٹیاں بر آمد کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے وا لے 104 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے ۔

ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔