اسلام آباد(کرائم ڈیسک) ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر اے سی اور مجسٹریٹ سیکرٹریٹ نے انسداد تجاوزات آپریشن جاری رکھتے ہوئے سی ڈی اے کی جانب سے سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں غیر مجاز عمارتوں کو سیل کرنے کے دوران مجسٹریٹ کور فراہم کیا۔ متعدد غیر قانونی ڈھانچے کو مسمار کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موقع پر موجود مواد ضبط کر لیا گیا اور غیر مجاز عمارتوں/پلازوں کو سیل کر دیا گیا۔
بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے 08 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔مجسٹریٹ سیکرٹریٹ نے سیکرٹریٹ ڈویڑ مختلف علاقوں میں قیمتوں کی چیکنگ، پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال اور مجموعی طور پر حفظان صحت کا معائنہ بھی کیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ اور وارننگ دی گئی۔ناقص نوزلز کے لیے پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا۔ ایک مشین سیل کر دی گئی۔