لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا
کراچی (کرائم ڈیسک) کراچی کے علاقے سمن آباد میں راہ چلتی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سمن آباد میں راہ چلتی لڑکی کے ساتھ نوجوان کے نازیبا حرکت کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔کراچی میں لڑکیوں کو سرعام ہراساں کرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔
دوسری جانب لاہورمیں وحدت کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون اپنے بچوں کو اسکول سے واپس لے کرآرہی تھی کہ ملزم سکندر نے خاتون کو زبردستی پکڑا اور نازیبا حرکات کیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا گیا۔
جب کہ شہر قائد کے علاقے گلشن حدید کے نجی سکول میں پرنسپل کی نازیبا حرکات کے کیس میں مزید دو کردار سامنے آگئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے نجی سکول پرنسپل کی زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 خواتین کی شناخت کر لی گئی جن میں سے ایک خاتون کو پرنسپل کے خلاف بیان دینے پر راضی کر لیا ہے اس کے علاوہ پولیس نے سی سی ٹی وی ڈی وی آر سے 25 سے زائد ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں۔ پولیس کے مطابق وڈیو میں نظر آنے والی خواتین میں کوئی بھی طالبہ نہیں ہے، سکول پرنسپل کی جانب سے سی سی ٹی وی ٹیکنیشن کیخلاف بلیک میلنگ اور پیسے طلب کرنے کی شکایت بھی سامنے آئی ہیں جس کے بعد سی سی ٹی وی ٹیکنیشن سمیت دو افراد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سکول پرنسپل عرفان کے خلاف سی سی ٹی وی ٹیکنیشن شکیل کا بیان سامنے آگیا جس میں شکیل کا کہنا ہے کہ عرفان اور اس کے بھائیوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔