گلگت: (کرائم ڈیسک) گوپس بتھریت میں پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او گوپس محمد عالم شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم ٹیچر قتل کیس کے ملزمان کا پیچھا کر رہی تھی کہ ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے ایس ایچ او گوپس محمدعالم شہید ہوگئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سکول کے ایک ٹیچر کو۔ نامعلوم افراد قتل نے کیا تھا، ایس ایچ او محمد عالم اس کیس کی تفتیش کررہے تھے۔ ایس ایس پی غزر شیر خان نے جائے وقوعہ کی طرف ٹیمیں روانہ کردیں۔